ریاض، 21/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی فرمان کے تحت اہم شعبوں میں نئی تقرری اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں شاہی گارڈ کے سربراہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،حمد العوھلی کو شاہی گارڈ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل سہیل المطیری کو شاہی گارڈ کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے۔